ٹی ایم اے افس مستوج واقع بونی میں آتشزدگی سےعمارت کا ایک حصہ جل کر خاکستر،کروڑوں کا نقصان

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)تحصیل میونسپل آفس مستوج واقع بونی میں رات آتشزدگی سےعمارت کا ایک حصہ جل کر خاکستر،کروڑوں کا نقصان تاہم ریکارڈ محفوظ ۔
گزشتہ رات قریب دو بجے تحصیل میونسپل آفس مستوج (ٹی ایم اے) واقع بونی میں آتشزدگی کے واقعہ رونما ہونے سے عمارت کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ، مقامی پولیس اور مقامی رہائشیوں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر عمارت کے بڑے حصے اور ریکارڈ کوبچانے میں کامیاب ہوئے۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔آگ پھیلنے سے واٹر کوالٹی ٹسٹنگ لیبارٹی،واٹر ٹینکر،ٹریکٹر،کانفرنس ہال،تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو کے دفتر سمیت تمام فرنیچر جل کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ واقعہ رونما ہوتے وقت دفتر کا چوکیدار ڈیوٹی پر موجود تھا جس نے واقعے کی اطلاع فوری طور متعلقہ اداروں تک پہنچائی۔یاد رہے ٹی ایم اے کا اپنا فائر بریگیڈ بغرض مرمت 18 دسمبر 2023 سے پشاور میں ہے جسے چند روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مشتہر کیا جا چکا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔