اپر چترال میں مردہ چکن سپلائی کرنے اور ان کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں مردہ چکن سپلائی کرنے اور ان کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری۔
پیر کے روز  بھی کافی تعداد میں مردہ چکن تحویل سرکار کرکے ایک دکان کو سیل کردیا گیا۔دکاندار کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تھانے کو مراسلہ جاری کیا گیا۔
محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پیر کے روز ہیڈکوارٹر بونی میں کاروباری مراکز کا جائزہ لینے کے دوران ایک پولٹری فروش سے بھاری تعداد میں مردہ چکن اپنے تحویل میں لیکر مذکورہ پولٹری شاپ کو سیل کردیا اور مذکورہ دکاندار کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے نام مراسلہ جاری کردیا۔حسب ضابطہ ایف،ائی،ار درج ہونے کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نےعوام الناس کو اگاہ کیا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں مردہ چکن فروخت کرنے والوں کی تفصیل ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم اپر چترال کے مندرجہ ذیل نمبرز پر کال کرکے مہیا کریں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

0943470355/
0943470025

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔