ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی گرانفروشوں اور ناقص اشیاء خوردونوش کی کاروبار کرنے والوں کا گھیرا تنگ۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)”خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام” کے تحت ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی کاروبار کرنے والوں کا گھیرا تنگ۔متعدد گرانفروشوں کے خلاف کاروائی۔

صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین  کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے منگل کے روز مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردونوش کی معیار اور تاریخ تنسیخ بھی چیک کئے۔

گران فروشی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے لین دیں میں ملوث متعدد کاروباری افراد کے خلاف کاروائی کی گئی اور بھاری جرمانے لگائے گئے ۔

ضلعی انتظامیہ اپرچترال کی طرف سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گران فروشوں کے خلاف شکایات کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔
0943470355/
0943470025

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔