پاکستان مسلم لیگ نواز کا وادی لاسپور بلیم،سور لاسپور،بروک،میں انتخابی جلسے۔

عوام کا شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر پر مکمل اعتماد کا اظہار ۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی  شہزادہ افتخار الدین اور نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد وزیر نے انتخابی مہم کے سلسلے میں بدھ کے روز وادی لاسپور کے گاوں سور لاسپور ، بلیم اور بروک کا دورے کرکے اجتماعات سے خطاب کی اور آنے والے الیکشن کے لیے اپنی ترجیحات سے عوام کو آگاہ کیا ۔اس موقع پرلوگوں کے کثیر تعداد نے جلسے میں شرکت کرکے آنے والاجنرل الیکشن میں دونون امیدواروں کی حمایت اور بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی یقین دہانی کی۔ مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر کئی نوجوان اور معتبر شخصیات نےپاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرکے شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔