پی پی پی اپر چترال کے نائب صدر شمس الرحمن لال پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ۔سینیٹر طلحہ محمود کی حمایت کا اعلان

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کے نائب صدر اور سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر سینیٹر محمد طلحہ محمود کی حمایت کا اعلان۔
سابق تحصیل ناظم پاکستان پیپلز پارٹی کےدیرینہ کارکن شمس الرحمن لال نے کہاہے کہ میں نے 1990 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کی انکے مطابق انہوں نے ہر الیکشن میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ ہراول دستے کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں، بدقسمتی سے حالیہ کچھ عرصے سے ایک مخصوص گروپ پارٹی پر قابض ہے جس کا کام عوام اور پارٹی کے سینئرکارکنان کو پارٹی سے بدظن کرکے پارٹی سے نکالنا رہ گیا ہے،جس کی وجہ سے بہت سے کارکنان پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں، اگر یہی سلسلہ برقرار رہا تو پارٹی چترال سے مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، ان حالات کے پیش نظر شمس الرحمٰن لال نے پاکستان پیپلز کو پارٹی سے مستعفی ہوکر باقاعدہ طور پر جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 1 چترال سینیٹر محمد طلحہ محمود کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔