پاکستان مسلم لیگ نواز کا مستوج،پرواک بالا، پرواک پائین و دیگر علاقوں میں انتخابی جلسے۔

عوام کا شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر پر مکمل اعتماد کا اظہار ۔

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین اورنامزدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد وزیرنے  انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعرات کے روز مستوج، پرواک بالا ، پرواک پائین و دیگر علاقوں کا دورے کرکے اجتماعات سے خطاب کرکے آنے والے الیکشن کے لیے اپنی ترجیحات سے عوام کو آگاہ کیا۔اس موقع پر لوگوں نےکثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے آنے والےجنرل الیکشن میں دونوں امیدواروں کی حمایت اور بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی یقین دہانی کی۔ مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر کئی نوجوان اور معتبر شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرکے شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ دوران جلسہ شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر نے گزشتہ ادوار میں نوازحکومت کی چترال کے لیے منظور کردہ اہم منصوبوں کے بارے میں وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چترال سے محبت ہے اس وجۂ سے 2013 سے 2018 کے درمیان پانچ بار چترال کا دورہ کرکے بڑے بڑے منصوبوں کی منظوری دی۔یہ اس کا ثبوت ہے کہ نواز شریف چترال کے ساتھ مخلص ہے۔لیکن عرصے سے بے تحاشا منفی پروپگنڈوں کے ذریعے عوام اور نواز شریف میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔جسے عوام اب بخوبی جان چکے ہیں ۔ اور آنے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو چترال سے بھاری اکثریت سے جیتوائنگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔