خطبہ جمعہ کے اندر روزمرہ مسائل پر زور، شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے نئی روایت قائم کی

چترال (چترال ایکسپریس)حسن چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل خطیب شاھی مسجد چترال نے آج جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی اہم باتوں کی طرف سامعین کو متوجہ کیا۔خطیب صاحب نے تین باتوں کو اپنا موضوع سخن بنایا
1- صدقہ اور زکوٰۃ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے رجب المرجب کے مہینے میں مدارس ، غریبوں ، بیواؤں ،سفید پوشوں اور سکول وکالج کے طالب علم اور اسٹوڈنٹس کو اس کا بہترین مصرف بتایا اور صدقات و زکوٰۃ کی اہمیت و فرضیت کو خوبصورت انداز میں سامعین کے گوش گزار کیا۔
2-صفائی اور ستھرائی پر بات کی اور صفائی نصف ایمان ہے والی حدیث کی روشنی میں اس کی اہمیت کو واضح کیا۔اور صفائی ستھرائی کو صرف اپنے جسم وکپڑے اور گھروں تک محدود نہ کرنے کا کہا۔بلکہ بازاروں اور گلی کوچوں اور راستوں تک کو صاف کرنے پر زور دیا اور چترال کی خوبصورتی کے لئے کلین اور گرین چترال پر زور دیا۔
3- انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سامعین کو اور امیدواروں کو ضابطہ اخلاق اور اسلام کے زریں صفات کے زریعے ،ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے شریعت اور اپنی ثقافت کا خیال رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرکے، بھائی چارے کی فضا کا لاج رکھتے ہوئے پُرامن انتخابات کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور سیاسی فضا کو مکدر نہ بنائیں۔
خطیب مولانا خلیق الزمان نے کہا کہ پر امن انتخابات کے لئے ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ۔
ان شاءاللہ ہمارا ملک شاد رہےگا اور آباد رہے گا اور ہمارے خوبصورت چترال کا ماحول پُرامن اور صاف رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔