انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا پولیس خدمت مرکز لوئر چترال کا دورہ۔

چترال(چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے جمعہ کے روزپولیس خدمت مرکز لوئر چترال کا دورہ کیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے خدمت مرکز میں مختلف شعبہ جات جن میں پال آفس، پاس آفس، ٹریفک برانچ، فارن ٹورسٹ أفس،لائسنس برانچ اور ویمن ڈسک کا دورہ کیا اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عوام کو میسر سہولیا ت پر اطمنان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان یوسفزئی، ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان ،ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال کریم،ڈائریکٹر آئی بی تمیزالدین اور دیگر آفسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

آئی جی پی نے خدمت مرکز لوئر چترال میں پودا لگایا اور بہترین کارکردگی دیکھانے والے آفیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔

آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور ڈائریکٹر آئی بی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو روایتی چغہ،ٹوپی اور شیلڈ پیش کیے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔