دروش میں فٹسال ٹورنمنٹ کا فائنل، سنیٹر طلحہ محمود کے فرزندان کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

دروش(چترال ایکسپریس) سابق وفاقی و زیر و قومی اسمبلی کے حلقہ این ون سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار سنیٹر طلحہ محمود کے فرزندان محمد محیط طلحہ اور محمد سعد طلحہ نے دروش میں فٹ سال ٹورنمنٹ کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ فائنل میچ میں گراؤنڈ پہنچنے پر کثیر تعداد میں تماشائیوں نے مہمانوں کا پر جوش انداز میں استقبال کیا۔ محمد محیط طلحہ اور محمد سعد طلحہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد محیط طلحہ نے پرتپاک انداز میں استقبال کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا چترال کے ساتھ دلی محبت ہے، ماضی میں بھی ہمارے بابا جان نے چترال میں عوام کے ساتھ تعاؤن کیا ہے او ر انشاء اللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ چترال کی ترقی کیلئے سنیٹر طلحہ محمود کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے ہمیں مزید خدمت کا موقع دیں۔ انہوں نے دونوں ٹیموں اور ٹورنمنٹ انتظامیہ کے لئے نقدانعام کا اعلان بھی کیا۔
بعد ازاں محمد محیط طلحہ اور محمد سعد طلحہ تماشائیوں میں گھل مل گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔