اپر چترال میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیویز اہلکاروں میں تعریفی اسناد/سرٹیفیکیٹ کی تقسیم۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال  محمد عرفان الدین نے مختلف چیک پوسٹوں میں انتہائی جانفشانی اور احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی نبھانے والے متعدد لیویز اہلکاروں میں تعریفی اسناد/سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اور عبدالرحمن صوبیدار میجر چترال لیویز فورس اپر چترال بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال نے لیویز اہلکاروں کے کارکردگی کو سراہا اور ائندہ بھی اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس نے لیویز اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی انتہائی مستعد رہنے اور ہر انجان شخص پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیااور لیویز اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش انے کی تاکید کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔