لوئر چترال میں سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد۔

چترال (چترال ایکسپریس)پولیس لائن لوئر چترال میں سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔

تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اس کے علاوہ ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال کریم، پے افیسر فضل خالق، ہیڈ کلرک محمد افضل اور دیگر پولیس افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

افیسران نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسران اے ایس آئی عبدالہادی، اے ایس آئی عبدالاحد، اے ایس آئی نعیم الرحمن اور اے ایس آئی میراج الدین کو سب انسپکٹر (ایس آئی) رینک کے بیجیز لگوائے اور انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان نے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جارہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئیندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعور بنائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔