پولیس لائن لوئر چترال میں انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

چترال (چترال ایکسپریس)پولیس لائن لوئر چترال میں انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔

تقریب میں ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان اور ڈی پی پی ایاز زرین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اس کے علاوہ ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال کریم، ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک، پے افیسر فضل خالق، ایس ڈی پی او سرکل دروش احمد عیسیٰ، ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ تمیز الدین، انچارج ڈی ایس بی املن اللہ،آر آئی پولیس لائن فضل رحیم، لائن افیسر جنگ باز اور دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔

افیسران نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک میں پروموٹ ہونے والے افسران ایس آئی  سید کریم شاہ اور ایس آئی گل محمد کو انسپکٹر رینک کے بیجیز لگوائے اور انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر ایکٹنگ ڈی پی او محمد ستار خان نے کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جارہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئیندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعور بنائیں گے۔محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔