ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عرفان کا اپر چترال کو جانے والی سڑکوں کا جائزہ ۔

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی  )ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان نے اپر چترال کو جانے والی سڑکوں کا جائزہ لیا۔

چونکہ حالیہ برفباری سے اپر چترال کے مختلف علاقوں کو ملانے والے سڑکوں کے بندش کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

اس موقع پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، مصباح الدین تحصیل میونسپل آفسر مستوج اور ضیاءاللہ سب ڈویژنل افسر سی،اینڈ،ڈبلیو مستوج بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے تورکہو، موڑکہو اور مستوج کو جانے والی مین اور لنک روڈز کا جائزہ لیا اور ٹریفک کی روانی کا اندازہ لگایا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال، تحصیل میونسپل آفسر مستوج/موڑکہو/تورکہو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپر چترال کو سڑکوں کے حوالے سے محتاط رہنے اور یارخون بروغل، تریچ، ریچ، کھوت،اویر اور مڑپ کے بند سڑکوں کو فوری کھولنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔