ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان کے زیر صدارت تمام ہیڈ آف ڈیپارمنٹ کی کوارڈینیشن میٹنگ

چترال (چترال ایکسپریس)ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان کےزیر صدارت تمام ہیڈ آف ڈیپارمنٹ کی ڈی پی او أفس بلچ میں کوارڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل)،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(فمیل)،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف،کمانڈنٹ لیویز،ڈسٹرکٹ انچارج سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ،ڈسٹرکٹ انچارج پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ،ڈسٹرکٹ انچارج سول ڈیفنس،ڈسٹرکٹ انچارج ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے شرکت کی۔

میٹنگ میں الیکشن کے دن فل پروف سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام بالا کی احکامات کے مطابق یقین دہانی کرائی گئی کہ الیکشن والے دن پولیس کو دی گئی لسٹ کے مطابق تمام فیلڈ اسٹاف پولیس کے ساتھ ان ڈیوٹی ہونگے۔

ہیڈ آف ڈیپارمنٹس نے پولیس کے ساتھ مل کر الیکشن والے دن فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔