جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سےڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اپر چترال کا اہم اجلاس

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی)8فروری کو ہونےوالے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سےاج مورخہ 2/2/2024 کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منقعد ہوا۔

اجلاس میں لیفٹننٹ کرنل محمد نور ونگ کمانڈر 144ونگ مستوج، وقار خان ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں 8فروری کو منعقد ہونے والے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں حساس پولنگ سٹیشنوں سمیت دیگر پولنگ سٹیشنوں میں سیکورٹی فورس کی تعیناتی ، پولنگ مواد کی ترسیل، پولنگ اور سیکورٹی سٹاف کے لئے گاڑیوں کی فراہمی اور ضلع کے اندر امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیاگیا کہ جنرل الیکشن کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروقت اٹھائے جائیں گے۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو، تحصیل میونسپل آفسر مستوج/موڑکہو تورکہو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو برفباری کی صورت میں روڈ صاف کرنے کے لئے اپنے ہیوی مشنریز مختلف جگہوں میں الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کو بروغل روڈ سے برف ہٹانے اور شائداس لاسپور روڈ سے ملبہ وغیرہ ہٹاکر روڈ کھولنے سے متعلق بھی اگاہ کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔