ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد عرفان الدین نے اتوار کے روز فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال اور ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ برفباری کی وجہ سے بند سڑکوں میں بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسراں کے ہمراہ بونی کشم روڈ براستہ قاقلشٹ میں برف صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔

بونی کشم روڈ میں صفائی کا کام کل پیر تک مکمل ہوکر ٹریفک کے لئے بحال ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔