محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے یوم یکجہتی کشمیر منایا ۔
اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے یوم یکجہتی کشمیر منایا ۔
5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں منایا گیا ۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپرچترال میں بھی اس دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہ عدنان مہمان خصوصی جبکہ مقدس خان DDEO اپر چترال صدرمحفل تھے ازیں علاوہ ADO،o رحمت علی خان ، افضل شاہ، SDPO مولائی شاہ ، سکول ھذا کے سابق پرنسپل مقصد علی اور لاین ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے نمائندگان ، اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔
طلباء نے نعت شریف , انگریزی اور اردو میں تقاریر پیش کئیں۔
مہمان خصوصی اور صدر محفل نے کشمیر پر بھارتی بے جا تسلط کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے یہ مسلہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کامطالبہ کیا۔اخر میں کشمیر کی أزادی اور ملکی استحکام کے لئے دعاکی گئی۔ازاں بعد سکول ھذاسے ایک ریلی نکالی گئی ریلی ڈی پی او اپر چترال وقار احمد خان نے بھی شرکت کی
جو بونی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔