ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر کے دفتر میں لیویز دربار کاانعقاد ۔

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر کے دفتر میں لیویز دربار منعقد ہوا ۔

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر محمد عرفان الدین نے لیویز فورس کے جوانوں سے خطاب کیا اور انہیں الیکشن کے دوران اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اپنے احساس زمہ داری بھرپور طریقے سےانجام دینے سے متعلق ہدایت کی ۔کمانڈنٹ چترال لیویز اپر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لیویز فورس ایک منظم فورس ہے اور ہر جوان پر لازم ہے کہ وہ اس قومی فریضہ کو انجام دینے کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ چترال لیویز اپر اور صوبیدار میجر چترال لیویز اپر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔