لوئر چترال،تمام سیکٹر کمانڈران کا جملہ تھانہ جات کے تمام پولنگ اسٹیشنز انچارجان کے ساتھ بریفنگ سیشنز ۔

چترال (چترال ایکسپریس)ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد ستار خان کے زیر نگرانی آمدہ انتخابات کے سلسلے میں تمام سیکٹر انچارجان (کمانڈران) کا جملہ تھانہ جات کے تمام پولنگ اسٹیشنز انچارجان کے ساتھ بریفنگ سیشنزکا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اقبال کریم، ایس ڈی پی او سٹی سجاد حسین، ایس۔ایچ اوز اور تمام انچارچ پولینگ اسٹیشنز موجود تھے۔

جملہ انچارجان کو دوران ڈیوٹی کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل پیرا ہو کر غیر جانبدار رہنے، اور الیکشن کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئی اور ڈیوٹی کیلئے وزٹنگ کارڈ، ڈیوٹی پرچے حوالہ کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کا انعقاد لوئر چترال پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے تمام انتظامات بروئے کار لائے جائینگے۔

لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔