ضلع لوئر چترال کے تمام پولنگ اسٹیشنز کیلے پولینگ میٹیریل اور پولیس نفری روانہ کرنے کا سلسلہ جاری۔

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال میں الیکشن کے پرآمن انعقاد کیلےضلع لوئر چترال کے تمام پولنگ اسٹیشنز کیلے پولینگ میٹیریل اور پولیس نفری روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ستار خان نے گورنمنٹ سیںنٹینئیل ماڈل ہائی سکول گراونڈ میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر جانے والے پولیس آفسران اور جوانوں کو ضروری ہدایات دیتے ہوے کہا کہ الیکشن جیسے قومی فریضے کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں صحیح نیت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔

الیکشن میٹیریل ، پولینگ عملہ کا تحفظ اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرکے سکیورٹی خدمات سر انجام دیں، پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائیں انتخابی میٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

لوئر چترال میں حساس ترین پولینگ اسٹیشنز 18, حساس پولینگ اسٹیشنز 65 اور نارمل پولینگ اسٹیشنز کی تعداد 89 ہے۔

ٹوٹل 172 پولینگ اسٹیشنز میں لوئر چترال پولیس کے 1633 افسران و جوانان الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔