امیدوار پی پی پی سلیم خان کا اظہار تشکر
چترال (چترال ایکسپریس)رہنما پی۔پی پی امیدوار پی۔کے 2سلیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنی جانب سے لویر چترال کے عوام کا اور خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے حالیہ جنرل الیکشن میں میرے حق میں تقریباً 23000 ہزار ووٹ ڈالے۔ میں ان تمام عہدیداران اور کارکنانِ کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے میرے کامیابی کیلئے محنت کیے، میں ان ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے کامیابی کیلئے دعائیں مانگیں۔
میں اپنے تمام عزیز و اقارب، رشتےداروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے میرے لئے محنت کیے۔ اور مالی معاونت بھی کیے۔
چونکہ ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہے۔ شاید اس دفعہ جیت ھمارے نصیب میں نہیں تھا۔
لہذا آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ لوگ دل برداشتہ نہ ہو جائیں، اور اگلے باری کیلئے تیاری کریں ۔
میں گزشتہ اپنے دونوں ادوار میں بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی چترال کے عوام کی بے لوث خدمت کیا ہے۔ اور انشاء اللہ آئندہ بھی کریں گے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان پائندہ باد، پیپلز پارٹی زندہ باد۔