پی کے 2کامیاب امیدوار مہتر فاتح الملک علی ناصرکاعوام چترال کاشکریہ

چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف پی کے 2 چترال کے کامیاب امیدوار مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے پارٹی کے درجنوں کارکنوں کے ساتھ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں اپنے تمام سپورٹر بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے  کہ چترال کے لوگوں نے قائد عمران خان کے وژن کا ساتھ دیتےہوئے حالیہ الیکشن میں اپنا حق رائے دہی ان کے حق میں استعمال کیا اور شاندار کامیابی دلائی ۔ جس کیلئے وہ انکے شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری اور تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کی کامیابی دراصل عمران خان سے چترالی عوام کی دلی محبت کا ثبوت ہے اور انشاء یہ محبت ہمیشہ رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں انشاء اللہ چترال کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا اور اپنی طرف سے بھر پور خدمت کرنے کی کوشش کروں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ۔ کہ میری پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ۔ میں اس پر عمل کروں گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔