اظہار تشکراز طرف مہتاب ضیاب

اظہار تشکر!

السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَكاتُهُ

میں *مہتاب ضیاب* اور جملہ خاندان کی طرف سے ان تمام عزیز و اقارب رشتہ داروں ، دوست احباب اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے والدہ محترمہ کی سی۔ایم۔ایچ پشاور میں 4 فروری کو اچانک رحلت کے موقع پر انتہائ سردی کے باوجود اظہار تعزیت کےلئے بنفس نفیس ہمارے گھر کورو ایون چترال تشریف لائے.

میں ان تمام خواتین و حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور میرے والدہ محترمہ کے لئے مغفرت کی دعا کی۔
میں ان تمام دوست احباب اور سوشل میڈیا کے دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے بذریعہ مسنجر ، واٹس ایپ فون کالز کرکے تعزیتی پیغامات پہنچائے

بحثیت مسلمان یہ ہمارا پختہ ایمان ہے موت برحق ہے اور موت سے انکاری ممکن نہیں ہم سب نے ایک دن اس فانی دنیا سے جانا ہے لیکن میرے والدہ محترمہ کی جدائی میرے لئے قیامت کی گھڑی سے کم نہ تھی، اللہ پاک سے دعا ہے اللہ میرے والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ہمیں اس غم کو سہنے کی طاقت دے۔
آپ تمام دوست احباب جس طرح میری ہمت بندھائی اور حوصلہ دیا میرے غم میں شریک ہوئے اس کا اجر اللہ تعالیٰ آپکو دنیا اور آخرت میں دیں۔ آمین

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔