مولاناجمشید کی امراءسے استعفیٰ کے مطالبے کے حوالے سے خبر کی تردید

چترال (چترال ایکسپریس )امیر جماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشیداحمد نے حالیہ انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی لویر چترال کے ارکان وکارکنان کی طرف سےامراء سے استعفیٰ کے مطالبے کی خبر کے حوالے سے بعض ان لائن اخبارات میں شائع شدہ خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت کے دستور میں ایسی کوئی گنجائش اور شق موجود نہیں ہے کہ جس کو بنیاد بناکر انتخابی ناکامی کے بعد امراء سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کا جائزہ لینے کے لئے معمول کے مطابق اجلاس ضرور منعقد ہوا تھا جس میں ارکان وکارکنان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا لیکن امراء سے استعفیٰ طلب کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔