ٹی ایم اے چترال کے اسٹاف کا کام چھوڑ ہڑتال ختم ہوگئی

چترال (چترال ایکسپریس )ٹی ایم اے چترال کے اسٹاف کا کام چھوڑ ہڑتال پچاس روز سے ذیادہ عرصے تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کے دن ختم ہوگئی جوکہ گزشتہ پانچ مہینوں سے تنخواہ کے نہ ملنے پر احتجاج کررہے تھے۔ ہفتے کے دن ہڑتال ختم ہونے کے بعد سینی ٹیشن اسٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کرنے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع کردیا جبکہ طویل عرصے تک ہڑتال کی وجہ سے چترال ٹاؤن غلاظت سے بھر گئی تھی۔

تحصیل میونسپل افیسر چترال رحمت حنیف نے میڈیا کو بتایاکہ صوبائی حکومت نے ایڈیشنل گرانٹ کے طور پر 5کروڑ رپے ریلیز کردی ہے جس سے ملازمین کے پانچ مہینوں کے تنخواہ جات ادا کئے جائیں گے۔ ٹی ایم اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر افضل خان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔