ایس آئی ایف تنظیم کی چترال لوئرسیلاب متاثریں میں امدادی پیکج تقسیم
چترال (چترال ایکسپریس)ایس آئی ایف تنظیم کی طرف سے ہفتے کے روز سیلاب متاثریں میں امدادی پیکج تقسیم کئے گئےجن میں فوڈ اور نان فوڈ آئیٹم شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے پریڈ گراونڈ میں چترال ٹاؤن کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے درجنوں متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایس آئی ایف کے نمائندے موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ایس آئی ایف کی امدادی پیکج پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا
کہ متاثرین کے مشکلات کو کم کرنے میں ضلعی انتطامیہ ہر دم ان کے ساتھ ہے اور انہیں مزید پیکج فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ وہ ذیادہ تکلیف کے بغیر موسم سرما کے باقی دن گزار سکیں۔ اس موقع پر پیکج سے استفادہ کنندگان نے بھی ایس آئی ایف کی طرف سے دی جانے والی پیکج پر ان کا شکریہ ادا کیا۔