بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف اپر چترال ریشن میں احتجاجی جلسہ۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس )اپرچترال رامداسی چوک ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ کیاگیا جلسے کی صدارت معروف سماجی وسیاسی شخصیت سید سردار حسین شاہ نےکی جلسے میں عوام ریشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد نبی خان اور شہزاد احمد شہزاد نے سرانجام دئیے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالرب، مولانا اکرم الدین رٹائرڈ صوبیدار افسر علی وی سی چیرمین اشفاق نے کہا کے ہمارے علاقے کے عوام ریشن پاؤر ہاؤس کی وجہ سے مختلف مسائل سے دو چار ہے ان کا ازالہ اب ممکن نہیں ریشن کے عوام اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ہماری زرخیز زمینات اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے بنجر پڑے ہوئے ہیں اور دوسری طرف ہمارے زرغی زمینات آور ابادی کا آدھا اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے سیلاب اور دریائی کٹاو کے نظر ہو گیا ہے اور ہم گزشتہ کئی سالوں سے یہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں اور پیڈو ہمارے وسائل سے کروڑ روپے کما رہا ہے ہم اس لیے یہ سب برداشت کر رہے تھے ہمارے علاقے کے غریب عوام کو سستی بجلی میسر تھی اور اس سے غریبوں کا گزارا ہو رہا تھا ۔ آپ محکمہ پیڈو ہمیں مزید ریلیف دینے کے بجائے ہمارے پانی سے چلنے والے سستے بجلی کو ہمیں فیول سے چلنے والے بجلی کے ریٹ پر بل بیچ رہے ہیں اوپر سے سردی کے اس موسم میں 12،12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر کے ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے ہم یہ کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے ہم پیڈو اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو 10 دن کا مہلت دیتے ہیں اگر دس دن کے اندر اندر ہمارے مطالبات حل نہ کیے گئے تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیڈو کے ادارے اور انتظامیہ پر عائد ہوگی

زر الذهاب إلى الأعلى