امریکی شکاری کاچترال گہریت گول میں مارخور کا ٹرافی شکار ۔

چترال (چترال ایکسپریس ) امریکی شکاری مسٹر ربرٹ مائلس ہال ( Mr.Robert Myles Hall)نے گہریت میں کمونٹی گیم ریزرو میں کشمیری مارخور کا شکار کیا ۔ جس کے سینگوں کی لمبائی 38 انچ تھی ۔ اس کشمیری مارخور کی عمر آٹھ سال تھی ۔ اور موجودہ سیزن کایہ تیسرا ٹرافی شکار تھا ۔ اس ٹرافی شکار کیلئے امریکن شکاری نے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر(جس کی پاکستانی  کرنسی  34906080.30 بنتی ہے)  پر پرمٹ حاصل کی تھی ۔ اور گہریت کے مقام پر انہوں نے یہ شکار کیا ۔ چترال میں کشمیری ماخوروں کی افزائش اور ٹرافی شکار سے مقامی کمیونٹیز کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ اور سالانہ کروڑوں روپے ٹرافی شکار کے عوض مقامی کمیونٹیز میں تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ جن سے یہ لوگ اہنے چھوٹے مسائل حل کرتےہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔