اپر چترال برفباری کے باوجود تقریباً تمام علاقوں کے راستےٹریفک کے لئے کھلے ہیں۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)اپرچترال میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ تقریباً تمام علاقوں راستے  آمدو رفت کے لئے کھلے ہیں۔

 پیرکے روزڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور مصباح الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں کو ملانے والے سڑکوں کا جائزہ لیا۔ برفباری کی وجہ سے بند سڑکوں کی بحالی کے لئےڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے رار گول وورکوپ کے اس پاس لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو کو مذکورہ روڈ جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تمام ٹرانسپورٹرز حضرات دوران سفر snow chainکے استعمال کو یقینی بنائیں۔
برفباری کی وجہ سےاگر کسی گاوں کے راستے بند ہیں تو مندرجہ ذیل نمبرز پر کال کرکے اطلاع دیں تاکہ بند راستوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے میں اسانی ہوں۔
0943470355
0943470025

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔