لواری ٹنل کے آس پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

چترال (چترال ایکسپریس) لواری ٹنل کے دیر سائیڈ پر روڈ برفباری کے باعث 36گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد منگل کے روز صبح دس بجے دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے میڈیا کو بتایاکہ پیر کے روز لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے مشینری لگاکر مینہ خوڑ کے مقام سے ٹنل تک سڑک کی صفائی کرائی جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیر کے دن انہوں نے ہنگامی صورت حال کے تحت مینہ خوڑ سے سینکڑوں مسافر وں کو بحفاظت ٹنل تک پہنچانے کے بعد گاڑیوں میں بیٹھا کر چترال پہنچانے کا اہتمام کیا۔ا نہوں نے چترا ل کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ موسم کے سازگار ہونے تک انتہائی ضرورت کے بغیر سفر نہ کریں اور لواری روڈ پر سنو چین کاضرور استعمال کرے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہردم مسافروں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لئے کوشان ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔