لواری ٹنل دیر سائڈ پر دوبارہ برف باری شروع
چترال (چترال ایکسپریس)لواری ٹنل اپروچ روڈ دیر سائیڈ میں ابھی تک 02 انچ برف پڑ چکی ہے۔ فلحال دیر سائیڈ میں برف باری جاری ہےچترال پولیس لوئر کی طرف سے مسافروں سے ہدایات جاری کی گئی یے کہ وہ رات کے وقت سفر کرنے سے گریز کریں اورڈرائیور حضرات سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔
سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے کا سامان ضرور رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوئر چترال پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر رابطہ کریں