” ڈسبلٹی انکلسیو ڈزاسٹر رسک ریڈکشن” کے موضوع پر چترال کے مختلف سٹاک ہولڈرز کے لئےورکشاپ

چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں  ایک کنسلٹیٹو ورکشاپ “ڈسبلٹی انکلسیو ڈزاسٹر رسک ریڈکشن” کے موضوع پر چترال کے مختلف سٹاک ہولڈرز کے لیے National
Integrity Development Association (NIDA) کی طرف سےمنعقد کیا گیا اس ورکشاپ میں چترال کے مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس اور این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں معذور افراد کو بھی شامل کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کرنا تھا۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

انور بیگ سوشل M&E آفیسر نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ ایسوسییشن ( ندا) نے پروگرام میں انے والے مہمانوں کو پروگرام میں شرکت کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔

 پراجیکٹ مینجر نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ ایسوسییشن چترال رستم شیراز نے اپنے ادارے نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ ایسوسییشن کی تفصیلی بریفنگ دی۔

عاطف شیخ چیف ایگزیکٹو Special Talent Exchange Program (STEP) نے ڈسبلٹی اینڈ ڈائورسٹی کے موضوع پر اور اس کے بعد ہیومنیٹرین انسکلوسو سٹینڈرڈ اینڈ ایپلیکیشن کے موضوع پر شرکاء کو بریفنگ دی اور گروپ ورک بھی کرایا۔

پروگرام کے اخر میں اسفندیار خان (STEP) نے مختلف کیس سٹڈیز کی ویڈیوز شرکاء کے ساتھ شیئر کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔