محمد شریف کیشر پولیس لائن لوئر چترال ملازمت سے سبکدوش، ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
چترال (چترال ایکسپریس)ہیڈ کانسٹبل محمد شریف کیشر پولیس لائن لوئر چترال مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش، ان کے اعزاز میں پولیس لائن لوئر چترال میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا
ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار نے محکمہ سے ریٹائر ہونیوالے فرض شناس پولیس افیسر ہیڈ کانسٹبل محمد شریف کے اعزاز میں پولیس لائن لوئر چترال میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔
پولیس لائن لوئر چترال میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افیسر کیلئے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈ، تحائف پیش کئے گئے۔
تقریب میں ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان و دیگر اعلی افیسران سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکٹنگ ڈی پی او لوئر محمد ستار خان نےکہا کہ اپنی شاندار کیرئیر کے بعد مدت ملازمت پوری کرکے محکمہ سے ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسر محمد شریف کی گراں قدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے مختلف شعبوں میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے نبردآزما ہوکر بہترین کارکردگی کے انمٹ نقوش چھوڑ کر سبکدوش ہونے والا پولیس افسر فورس کا حصہ تھے اور رہیں گے۔
ایکٹنگ ڈی۔پی۔او نے ریٹائر ہونے والے آفیسر کے پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد شریف نے جس محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیے وہ اان کی احساس ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرض شناس ، قابل اور ایماندار افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں جن کی ان تھک محنت ، قابلیت اور پروفیشنلزم پوری فورس کیلئے روشن مثال ہے اور ہیڈ کانسٹیبل محمد شریف بھی ان افسروں میں شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونیوالے پولیس افسر کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے اور اسے روایتی عزت و احترام اور باوقارطریقے سے رخصت کیا گیا۔