بشارت احمد ڈپٹی سیکرٹری کمونیکیشن تعینات، عوام چترال کی طرف سےخوشی کا اظہار

چترال کے میگاروڈ پراجیکٹس کے کام میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کی

چترال ( چترال ایکسپریس) چترال کے قابل فخر سپوت بشارت احمد ( PBS-19 )کو ڈپٹی سکریڑی کمیونکیشن ڈویژن مقرر کر دیا گیا ھے۔ جس پر اپر اور لوئر چترال کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور یہ توقع ظاہر کی ہے کہ چترال کے جملہ میگا پراجیکٹس جن میں لواری ٹنل اپروچ روڈ ،چترال شندور روڈ چترال کالاش ویلیز روڈ اور چترال گرمچشمہ روڈ جو کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سپر ویژن میں زیر تعمیر ہیں کام میں تیزی لائی جائے گی اور چترال مین روڈ میں مرمت کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے ناقص کام کرکے ہڑپ اور ضائع کئےجاتے ہیں پر کڑی نظر رکھیں گے اور چترال کے سڑکوں کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔