چترال میں موسم کی تازہ ترین صورتحال ۔لواری اپروچ روڈ بند
بجلی ،ٹیلی فون، موبائل سروس بند ہونے کی وجہ عوام کو مشکلات
چترال(چترال ایکسپریس)ضلع لوئر چترال میں تاحال برفباری جاری ہے ۔ حالات نارمل ہیں تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق چترال میں 18 سے 20 انچ برف پڑی ہے
لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری/بارش ہورہی ہے۔ ۔ لواری چترال سائڈ 60 انچ جبکہ دیر سائڈ میں 66 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ لواری اپروچ روڈ کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹریفک کیلۓ بند کر دیا گیا ہے۔ روڈ کلئیر ہونے کے بعد عوام کو اگاہ کر دیا جاۓ گا۔
بجلی کی بحالی پر کام جاری ہے۔آج مختلف مقامات پر بجلی چالو کرنے کے لئے پیسکو ٹرائی دینے کے لئے تیار تھے مگر گرڈ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی چالو نہ ہوسکی۔پیسکو ذرائع کے مطابق گرڈ میں بجلی آنے کی صورت میں بجلی چالو کرنے کی کوشش کی جائیگئ۔بجلی بحالی میں سڑکوں کی بندش بھی رکاوٹ بنی ہے۔اکثر مقامات روڈ بند ہونے کی وجہ سے پیسکو عملے کو پیٹرولنگ کرنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے مطابق این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے۔ سنو کلئیرنس اپریشن جاری ہے ۔ تمام ادارے الرٹ کر دیۓ گۓ ہیں۔ شدید برف باری کی وجہ سے مواصلاتی نظام پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پیغام رسانی میں مسائل پیش ارہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ڈرائیورز اور مسافر حضرات سے گزارش کی ہے کہ راستے کلئیر ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں۔ ۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرکے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں
کنٹرول روم ڈی سی افس 0943412519۔
ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر۔ 0944880104 .
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03330506962
ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03085832947۔
پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کریں۔