چترال میں روڈ صفائی کا عمل شروع ، تاہم لواری ٹنل اور اپر چترال روڈ بدستور بند

چترال (چترال ایکسپریس ) پیر کے روز تین دن مسلسل برفباری کے بعد چترال کے مختلف علاقوں اور خصوصا لواری ٹنل ائریا میں موسم صاف رہا ، جس کے بعد لواری ٹنل اپروچ روڈ کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ لواری ٹنل کے درمیانی راستے اور براڈام میں مشنری کام کر رہے ہیں۔ جبکہ دیر سائیڈ پر کام شروع نہ ہونے کے باعث روڈ بدستور مکمل بند ہے۔ ضلعی انتظامیہ چترال اور چترال پولیس نے چترال آنے اور جانے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ روڈز کلئیر ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں۔
درین اثنا حالیہ برفباری کے ساتھ ہی لینڈ سلائڈنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چترال ٹو بونی شاہراہ نیردیت گول (لینیک) کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے۔
چترال پولیس کے جوان ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال بلبل حسن کی قیادت میں لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر ریسکیو اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔
چترال پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دنین (نیردیت گول) سے لے کر گاوں کاری تک کا علاقہ لینڈ سلائڈنگ کے خطرات سے دوچار ہے اس لئے حتی القدور پیدل سفر کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر ضروری سفر بالکل بھی نہ کیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔