اپر چترال میں برفباری کے بعد بحالی کی سرگرمیاں شروع،بونی میں بجلی بحال ۔
اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)اپر چترال میں میں برفباری کے بعد بحالی کی سرگرمیاں شروع ۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افسراں کے ہمراہ بحالی کے سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں پھوک کیٹر پل کے قریب پہاڑ گرنے کی وجہ سے بند راستے کو ہنگامی طور بحال کیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال روڈ بحال ہونے تک کاموں کی نگرانی کی۔
اپر چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے متاثر بجلی کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین کی ہدایات پر بجلی کی ترسیل ہیڈکوارٹر بونی تک بحال کردی گئی ۔
شدید برفباری کی وجہ سے مختلف جگہوں میں بجلی کی ٹرانسمشن لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے۔
بجلی کی بحالی میں علاقہ ریشن، علاقہ کوراغ، علاقہ چرون اوراپر چترال لیویز فورس کے اہلکاروں نے انتہائی نامساعد موسمی حالات کے باوجود بجلی بحال کرنے میں پیڈو حکام کی بھرپور معاونت کی۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی بحالی میں حصہ لینے والے تمام افراد کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔