کیبنٹ ممبرز چترال نرسز فورم کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)چیمبر اسپیکر ہاؤس خیبر پختونخوا میں چیئرپرسن چترال نرسز فورم جفریاد حسین کی سربراہی میں وفد نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے چترالی نرسز اور خیبرپختونخوا کے اندر کام کرنے والے تمام نرسز و نرس سٹوڈنٹس کی طرف سے خوشی کا اظہار، نیک خواہشات اور مبارکبادکا پیغام پہنچایا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے قدر دانی کا اظہار کرکے نرسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے  انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

وفد میں صدر چترال نرسز فورم ناصر علی شاہ، لیگل ایڈوائزر شاہد علی خاں یفتالی، آفس سیکریٹری شائستہ زیب اور کوارڈینیشن سیکٹری شائستہ کنول شامل تھے۔

صدر چترال نرسز فورم ناصر علی شاہ نے فورم کے اغراض و مقاصد کے بارے میں نو منتخب ڈپٹی اسپیکر کو بریفننگ دی اور پورے پاکستان اور کمیونٹی کے اندر نرسز کی شاندار خدمات کے بارے بتایا جس پر نو منتخب ڈپٹی اسپیکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاباش دی اور اپنی طرف سے نرسز کیساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہائی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔