کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کا اپر چترال کا دورہ۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس )حالیہ برفباری کے نتیجے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نےاپر چترال کا دورہ کیا۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن دو دن اپر چترال میں قیام کریں گے اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا اپر چترال پہنچنے پر محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ان کا استقبال کیا۔

لیویز اپر چترال کے ایک چوق و چوبند دستے نے کمشنر ان کو سلامی پیش کی۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی اور حالیہ شدید برفباری کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش، مواصلات کے نظام کا خرابی، واٹر سپلائی سکیمز کی تباہی اور دوسرے متاثرہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو حالیہ برفباری کے نتیجے میں نقصانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ایگزیکٹیو انجنئیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈویژن کو اپر چترال کے تمام منقطع شدہ راستوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ روڈ بندش سے متعلق ائندہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ سڑکوں کی بحالی کے لئے خطیر رقم پہلے ہی سے ایگزیکٹو انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈویژن اپر چترال کو منتقل کئے جاچکے ہیں۔

ا نہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈویژن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بلا تفریق سڑکوں کی بحالی کے لئے احکامات جاری کیں۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بتایا کہ وہ دو دن تک اپر چترال میں قیام کرکے بحالی کے سرگرمیوں کا بذات خود جائزہ لیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔