کیبنٹ ممبرز چترال نرسز فورم کی ایس ایس پی کوارڈینیشن سے ملاقات، نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد و نیک خواہشات کا اظہار

پشاور (چترال ایکسپریس)جفریاد حسین چیئرپرسن چترال نرسز فورم کی سربراہی میں کیبنٹ ممبرز و لیگل ایڈوائزر شاہد علی خان یفتالی نےسینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس عمران خان سے ان کی دفتر میں ملاقات کی،  وفد نےایس ایس پی کوارڈینیشن کا عہدہ سنبھالنے پر پاکستان کے اندر کام کرنے والے چترالی نرسز و نرس سٹوڈنٹس سمیت خیبرپختونخوا میں کام کرنے والے تمام نرسز کی طرف سے انہیں  مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ایس ایس پی عمران خان کی طرف سے کیبنٹ ممبرز ، تمام نرسز و نرس سٹوڈنٹس کا شکریہ کیا گیا۔
عمران خان نے کہاکہ ہماری کسی نہ کسی طرح ہر ہسپتال میں جانا ہوتا ہے تو ہم نرسز کی جانفشانی سے خدمات کا نوٹس کرتے رہتے ہیں اور جو سروسز نرسز مہیا کرتے ہیں ان کو دیکھ کر خوشی ملتی ہے اور ان کی خدمات یقیناً قابل تعریف ہے

ملاقات میں صدر ناصر علی شاہ، کوارڈینیشن سیکٹری شائستہ کنول، آفس سیکریٹری شائستہ زیب چترال نرسز فورم پاکستان بھی موجود تھے

ملاقات کے دوران ایس ایس پی کیساتھ کمیونٹی کو درپیش مختلف چیلنجز شئیر کئے گئے اور سپورٹ مانگا گیا تو انہوں نے بھرپور قانونی سپورٹ کی یقین دہائی کرائی
انہوں  نے مذید کہا کہ نرسز سے متعلق جو بھی ہماری خدمات کی ضرورت پڑی تو صف اول کا کردار ادا کرینگے۔

صدرناصر علی شاہ نے فورم کی طرف سے فورم کو وقت دینے، پروفیشن اور پروفیشنلز کے لئے قدر دانی اور جائز قانونی معاملات پر سپورٹ کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى