فرائض سے غفلت برتنے پر لوئر چترال سیٹلمنٹ تحصیلدارسمیت 31 پٹواری معطل

ڈپٹی کمشنر نے فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی پر ڈیوٹی میں موجود پٹواریوں کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

چترال(چترال ایکسپریس )عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ حالیہ برف باری میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے سیٹلمنٹ تحصیلدار سمیت 31 پٹواری معطل کرنے کے احکامات جاری کیں۔ ۔

یکم مارچ سے جاری برف باری کے دوران ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کو بار بار شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کوئی حلقہ پٹواری اپنے علاقوں میں فیلڈ میں موجود نہیں ہیں۔
جس کا ڈپٹی کمشنر نے بزات خود معائنہ کیا۔اور حلقہ پٹواریوں کو غیر حاضر پاکر ادارے سے رپورٹ طلب کرتے ہوۓ فوری طور پر غیر حاضر پٹواریوں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری افیسر مقرر کر کے تادیبی کاروائی کیلۓ 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام پٹواریوں کو ہدایات کیں کہ اپنے حلقوں میں رہ کر حالیہ برف باری سے ہونے والے نقصانات کا مفصل رپورٹ ڈی سی افس کو ارسال کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی پر ڈیوٹی میں موجود پٹواریوں کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔