چترال بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی حصار میں شروع
چترال (چترال ایکسپریس)آج سےضلع بھر میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی حصار میں شروع ہوگیا
انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات 465 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1073 سے زائد پولیس افسران وجوانان کو تعینات کئے گئے ہیں
ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ جگہ جگہ پولیس ناکہ بندیاں جبکہ ضلع کے داخلی،خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے
تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ایک پیغام میں کہایے کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔تمام والدین اپنے ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک سے اس موذی مرض کے انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی فول پروف اور یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے
مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے