ایس۔ڈی۔پی۔او چترال سجاد حسین کا سٹی پولیس اسٹیشن چترال کے عملے کے ساتھ میٹنگ۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی پی اولوئر چترال قمر حیات خان کی ہدایات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین نےسٹی پولیس اسٹیشن چترال کے عملے کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیا۔

سرکل سٹی چترال کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال نے افسروں اور جوانوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 انہوں  نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ نہایت عمدہ طریقے سے پیش آئیں اور انکی داد رسی کو یقینی بنائیں ڈیوٹی کے دوران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں.

اس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقین بنانے کے ساتھ ساتھ جوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔