ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کامختلف کاروباری مقامات کا دورہ ۔

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد عرفان الدین نے شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ اج ہیڈکوارٹر بونی میں مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے نرخنامے سمیت اشیاء خوردونوش کےمعیار اور مقدار چیک کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے گیس کے نرخوں کا بھی جائزہ لیا اور گیس ڈیلرز کو سرکاری نرخنامے کے مطابق گیس فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو واضح کیا کہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 50  ہزار روپے جرمانہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کو جیل۔بیجھدیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔