سٹی پولیس لوئر چترال کی کاروائی خاتون منشیات فروش گرفتار.
چترال (چترال ایکسپریس)ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ایس ائی بلبل حسن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران خانہ تلاشی عادی منشیات فروش ملزمہ مسماۃ روحیمہ بی بی بیوہ فضل نبی سکنہ منگڑ بروز حال زرگراندہ چترال کے گھر سے 72 گرام آئس، آئس پینے کا آلہ اور منشیات کے دھندے سے حاصل شدہ رقم 56000 روپے برآمد کرکے اسے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔