دریا کنارے سے ملبہ بٹاکر بونی کودریا بردہونے سے بچایاجائے۔اہلیاں بونی لشٹ
اپرچترال(چترال ایکسپریس)اہلیان بونی لشٹ نے ایک بیان میں زمہ دار اداروں سے دریا کنارے سے ملبہ بٹا کر بونی کو دریا برد ہونے سے بچانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال شندور روڈ پر تعمیری کام کے دوران بونی لشٹ کے سامنے بونی زوم کی بلاسٹینگ کی گئی تھی جس کی وجہ سے دو مرتبہ متعدد گھرانوں کو نقصان بھی پہنچا تھا
اور اسی بلاسٹینگ کی وجہ سے سارا ملبہ دریا میں گرا ہے جس کے لئے شکایت بھی درج کیا جا چکا ہے اور یقین بھی دلایا گیا تھا کہ ملبہ ہٹایا جائے گا مگر تاحال ملبہ اسی حالت پر پڑی ہے۔
ابھی چونکہ پانی کا بہاؤ کم ہے تو نقصان زیادہ نہیں اگر تاخیر ہوئی تو نقصانات ہونگی اور ملبہ ہٹانا بھی دشوار ہوگا۔
انہوں نےمتعلقہ اداروں سے گزارش کی ہیں کہ احکامات کی پابندی کرتے ہوئے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جائے اور آئندہ کام کرتے وقت بونی اور بونی کے باسیوں کا خیال رکھا جائے۔