وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکاسینئر صحافی آصف نثار کے والد کے انتقال پرافسوس کااظہار

پشاور (چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سینئر صحافی آصف نثار کے والد نثار احمد شاکر کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری سوگوار خاندان کے نام اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سینئر صحافی نثار احمد شاکر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،صحافت کے شعبے میں مرحوم نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جو عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى