چترال پریس کلب تعزیتی اجلاس۔سینئر صحافی آصف نثارغیاثی کے والد بزرگوار کےایصال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی

چترال (چترال ایکسپریس)منگل کے روز چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں معروف صحافی آصف نثار غیاثی کے والد گرامی نثار احمد شاکر کی انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم کے روح کی ایصال ثواب اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعا مانگی گئی۔ اجلاس میں سینئر صحافی جہانگیر جگر، شہریار بیگ، سیف الرحمن عزیز، عبدالغفار، سید نذیر حسین شاہ، بشیر حسین آزاد اور دوسروں نے شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى