ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کادی لینگ لینڈ سکول اینڈکالج کادورہ۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کا دورہ کیا۔

پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج مس کیری شوفیلڈ، سکول کے اساتذہ اور طلباء نے ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کا استقبال کیا۔

پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج نے ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کو سکول کے سروسز اور تعلیمی معیار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او قمر حیات خان نے کہا کہ لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج سروسز پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے خصوصاً چترال کے لوگوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس ادارے کا کردار قابل تعریف ہے۔

آخر میں ڈی پی او لوئر چترال نے پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج مس کیری شوفیلڈ کو ان کے سروسز کے اغزاز میں شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔