سیدآباد چترال کے مقام پرایک شخص بجلی کی تاروں کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،،

چترال: (چترال ایکسپریس)ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر کے وقت ایک شخص سید آباد کے مقام پر روڈ کنارے بجلی کی تاروں سے لگ کر جان بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سید آباد کے مقام پر بجلی کی مین تاریں مرمت کے سلسلے میں زمین کے ساتھ لگ رہی ہیں جسکی وجہ سے یہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے ۔ جان بحق شخص کی شناخت “ایکی غوٹ ” بتایا گیا جوکہ سید آباد میں سید خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھے ۔ اہل علاقہ نے پچھلے ایک ہفتے سے  بجلی کے کھمبے کی ناقص حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ واپڈا اور دیگر زمہ داراں سے بروقت بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔